چیف جسٹس کی تھر آمد پر علاقے کی قسمت جاگ اٹھی،مٹھی شہرکی گلیوں اور شاہراہوں کو چمکا دیا گیا

تھرپارکر(آئی این پی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی تھر آمد پر علاقے کی قسمت جاگ اٹھی۔چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر مٹھی شہرکی گلیوں اور شاہراہوں کو چمکا دیا گیا، ہسپتالوں میں صفائی، مرمت اور رنگ و روغن کا کام جاری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان آج مٹھی کے تفریح مقام گڈی بھٹ پہنچیں گے اورکل بروز ہفتہ مٹھی بار سے خطاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں