فارن فنڈنگ کیس، حقائق سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی جیت ہوئی،اللہ نے عمران خان کوپھر سرخر وکیا، عثمان بزدار نے واضح کر دیا

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ فارن فنڈنگ سے متعلق حقائق سامنے آنے پر پی ٹی آئی کی مؤقف کی جیت ہوئی ہے اوراللہ تعالیٰ نے فارن فنڈنگ کیس میں بھی وزیراعظم عمران خان کو سرخر وکیا – جمعہ کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ قوم انتظار کررہی ہے کہ پیپلز پارٹی او رن لیگ سے متعلق فارن فنڈنگ کے حقائق سامنے رکھے جائیں –

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے متعلق فارن فنڈنگ کیس میں دودھ کادودھ او رپانی کا پانی ہوگیاہے-سچ سچ ہی ہوتا ہے اور سانچ کو آنچ نہیں -اپوزیشن فارن فنڈنگ میں پی ٹی آئی کے لئے کھودے ہوئے کنویں میں خود جا گری-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی صداقت او رامانت مسلمہ ہے اوروقت ثابت کرچکاہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی حقیقی لیڈر ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close