کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اب ملک کے آئینی وزیراعظم نہیں رہے کیونکہ پی ٹی آئی نے جعلی اکاؤنٹ چھپائے اور انتخابات کے وقت الیکشن کمیشن کو غلط معلومات فراہم کی، اب ان کے خلاف بھی اسی طرز کی کارروائی کی جائے جس طرح سابق وزیراعظم کے خلاف کی گئی اس بابت جمعیت علما اسلام لائحہ عمل طے کریں گی۔ جمعہ کو ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلما کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان صادق و آمین نہیں رہے اور جس طریقے سے جھوٹ کا سہارا لیکر ملک کے وزیراعظم بنے اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی اب الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف فوری طو رپر کارروائی کریں کیونکہ موجودہ حکمران اب عوام کے نمائندے نہیں رہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے، پاکستان کے فیصلے نہیں کرسکتے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد عمران خان آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے، ملک میں اس وقت کوئی وزیراعظم نہیں، پارلیمنٹ کا اس وقت کوئی قائد ایوان نہیں، آئین کے تحت عمران نیازی پاکستان کے فیصلے نہیں کرسکتے، وہ تمام لوگ آئینی عہدوں سے استعفیٰ دیں جن کے نام فارن فنڈنگ کیس میں آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایک اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اب موجودہ حکمران کے دن گنے جا چکے ہیں کیونکہ موجودہ حکمران اب صادق و امین نہیں رہے اور جس طرح سے جعلی اکانٹ کے ذریعے باہر ممالک سے فنڈنگ ہوئی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے اور اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں