سندھ کے حالات قابو سے باہر ہو چکے ہیں، دھیان نہ دیاگیا تو معاملات مزید بگڑ جائیں گے، کراچی کی سینئر قیادت نے خبردار کر دیا

کراچی (آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ کے حالات قابو سے باہر ہوچکے، حکومت اور اداروں نے دھیان نہ دیا تو معاملات مزید بگڑ جائیں گے، زرداری صاحب صوبے میں کیا کر رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، سندھ کے شہری علاقے گروی رکھ دیئے گئے۔

جمعرات کو پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے، وفاق سے سندھ کو این ایف سی کی مد میں 10 ہزار ارب سے زائد ملے، گزشتہ 13 سال میں 10 ہزار 242 ارب کراچی پر خرچ ہوئے، سندھ حکومت کا ریکارڈ کہتا ہے تعلیم پر 2300 ارب خرچ کیے، آج پی ٹی آئی کی حکومت زرداری کی مرہون منت ہے، آصف زرداری چاہیں تو حکومت گرسکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close