بلوچستان کے ساحل اوروسائل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،سینئر ن لیگی رہنما نے خبردار کر دیابلوچستان کی سیاسی ، مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحل اوروسائل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بلوچستان کے وسائل پر یہاں کے سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو اپنے وسائل کا دفاع کریں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر بحالی کے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ریکوڈک جیسے حساس معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ سے مسائل حل نہیں ہوں گے جب تک بلوچستان کے سیاسی قیادت اور عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا اس وقت تک حالات بہتری کی طرف گامزن نہیں ہونگے موجودہ اسمبلی میں سلیکٹڈ لوگ ہے جو بلوچستان کی مفادات کے بجائے اپنے ہی مفادات حاصل کرنے کیلئے ریکوڈک سمیت دیگر منصوبوں کو فروخت کرنے کیلئے کوششیں کرر ہے ہیں، انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت میں ہم نے مشورہ دیا تھا کہ ریکوڈک کے معاملے پر انتہائی سنجیدہ کردار ادا کرنا چاہئے اور ا س وقت کے وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی اس بات کے گواہ ہے کہ مگر ہماری بات کو سنجیدہ نہیں لیاگیا اور اب ایک بار پھر ریکوڈک کے معاملے پر موجودہ حکمران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس سے مزید صوبے کو بحرانوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایسے حالات پر ہم خاموش نہیں رہیں گے اگر پہلے حکمران سنجیدہ ہوتے تو تین سو سے چار سو اب ڈالر حاصل کرلیتے تھے مگر آج جرمانے کی مد میں ہم60ارب ڈالر ہمیں مقروض کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ ریکوڈک منصوبہ ایک قومی خزانہ ہے جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے لیکن افسوس کہ اس منصوبے سے ابھی تک فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے ریکوڈک منصوبے پر کام شروع کرنے کے متعلق ایک مجوزہ معاہدے کی بازگشت چل رہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس قومی خزانے سے استفادہ کرنا چاہیے لیکن ماضی کے برعکس بلوچستان اور خود چاغی کو بھی اس منصوبے سے فائدہ ملنا چاہیے بصورتِ دیگر ہم ایسے معاہدے کی بھرپور مخالفت کرکے عوام کے ساتھ مل کر اپنے حقوق کے حصول کی پرامن و جمہوری تحریک چلائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close