ہزارہ کمیونٹی کی زمینوں پر لینڈ مافیا کے قبضہ کی کوششوں کا نوٹس لیا جائے، بلوچستان کے سیاسی و قبائلی رہنما کی اپیل

کوئٹہ (آئی این پی) سیاسی و قبائلی رہنما سید داؤد آغا نے گورنر بلوچستان کمانڈرسدرن کمانڈآئی جی ایف سی بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کی زمینوں پر لینڈ مافیا کے قبضہ کی کوششوں کا نوٹس لیا جا ئے،سب تحصیل انتظامیہ کی آشیر با د سے لینڈ مافیا ہماری زمینوں پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات قائم کرنا چاہتی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ سے بھی اس متعلق بات چیت ہوئی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ لینڈ مافیا کو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ ضلع مستونگ سب تحصیل دشت موضع حسنی سپزنڈکے مقام پر ہزار ہ برادری کی 500ایکڑ زمینیں ہیں جس پر اب سب تحصیل دشت کی انتظامیہ اور لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں اعلی حکام نوٹس لیکر ان کے خلاف کارروائی اور عوام کی زمینیں واپس کردی جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا انہوں نیالزام عائد کیا کہ سب تحصیل دشت کا کرپٹ عملہ لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کی کوششوں میں ہے جبکہ اس سلسلے متعلقہ کمشنرز ڈپٹی کمشنر ز سب اس بارے لا عالم ہے اور ان کو کوئی علم نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہزارہ برادری کی ضلع مستونگ سب تحصیل دشت موضع حسنی سپزنڈ کے مقام40سال پرانی زمینیں ہیں کئی سالوں پہلے سے جب دہشت گردی زیادہ ہوئی تو ان عناصر نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی زمینوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے اور سب تحصیل کی انتظامیہ اور لینڈ مافیا نے ملکر غریب عوام کی زمینوں کو لینڈ مافیا کے نام ٹرانسفر کیے ہیں جبکہ افسوس کی بات ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جب لوگ اپنے زمینوں کیلئے جاتے ہیں تو وہاں پر ان کو مختلف طریقوں دھمکایااور ٹاچر کیا جاتا ہے اور مختلف دھمکیاں دیتے ہیں اور ان کی زمینوں کی نشاندہی تک نہیں کرتے ہیں

انہوں نے کہاکہ لینڈ مافیا عوام کی زمینوں کا کوڑیوں داموں ریٹ لگاتے ہیں انتظامیہ اور لینڈ مافیا آپس میں ملے ہوئے ہیں لوگوں کو مختلف طریقوں سے تنگ کرکے ان کی زمینوں کو اونے پونے داموں قیمتیں وصول کررہے ہیں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ کمشنرزڈپٹی کمشنرز اور دیگر کو پابند کریں کہ وہ جتنے بھی لوگوں کی زمینیں ہے ان کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close