ریکوڈک کا سودا کرکے آئی ایم ایف کے قرضے اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بڑا الزام عائد کر دیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سردار سمیع لونی، صوبائی جنرل سیکرٹری جلیل خان بازئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ریکوڈک کا سودا کرکے آئی ایم ایف کے قرضے اتارنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی اجازت نہیں دیں گے،بلوچستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہے اور یہ حق کسی کو نہیں ہونے دیں گے کہ وہ ہمارے وسائل کو اونے پونے داموں فروخت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام گزشتہ ستر سالوں سے حکمرانوں کی اس روش کی وجہ سے آج بے روزگار ہے اور ان کے لئے روزگار کے مواقع نہیں ہیں جس کی وجہ سے عوام اب حکمرانوں کے کسی بات پر بھی بھروسہ نہیں کرتے بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے اور جب تک یہاں کے عوام کو ان کا حق نہیں ملتا ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر سخت لائحہ عمل طے کریں گے انہوں نے کہاکہ شدید سردی میں وفاقی محکموں کی جانب سے جو رویہ اپنا یاگیا ہے وہ قابل مذمت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے آج شدید سردی میں کوئٹہ کے عوام بجلی اور گیس جیسے نعمتوں سے محروم ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close