بڑے بھائی کی موت کا صدمہ، ن لیگی رہنما انتقال کر گئے، ایک گھر سے دو جنازے اٹھے، علاقے میں کہرام مچ گیا

حسن ابدال (آئی این پی) پاکستان کے پنجاب میں بڑے بھائی کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے چھوٹا بھائی بھی صدمے سے جان کی بازی ہار گیا،پنجاب کے علاقے حسن ابدال میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھائی کے جنازے کو کندھا دینے کے دوران صدمے سے چھوٹے بھائی کی طبیعت بگڑ گئی،ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ان کی موت کی تصدیق کی۔ایک ہی گھر سے یکے بعد دیگرے دو جنازے اٹھائے گئے تو محلے میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) حسن ابدال کے مقامی نوجوان رہنما فہیم آکاش کے بڑے بھائی ظاہر احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ان کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے فہیم آکاش کی بھی صدمے سے انتقال کرگیا۔اس عجیب اور افسوس ناک صورتحال کے باعث پورے خاندان غم میں مبتلا ہے، جب کہ علاقے کی فضا بھی سوگوار ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ متوفی ایک بااخلاق نوجوان تھا اور سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا۔اہلِ علاقہ نے یہ بھی بتایا کہ فہیم آکاش اپنے بھائی ظاہر احمد سے بہت پیار کرتا تھا۔متوفی فہیم کے انتقال پر مقامی ن لیگی قیادت نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close