پشاور(آ ئی این پی)صوبائی وزیربرائے اعلی تعلیم کامران بنگش کی زیرصدار ت ہری پور یونیورسٹی 8واں سینٹ اجلاس ہوا،وائس چانسلر ڈاکٹرانوارالحسن گیلانی نے یونیورسٹی کارکردگی پربریفنگ دی،یونیورسٹی کے بجٹ کی منظوری،پی ایچ ڈی طلبہ کی تعداد تین سالوں میں 19 سے بڑھ کر 214 ہوگئی۔صوبائی وزیربرائے اعلی تعلیم کامران بنگش (پروچانسلر) کی زیرصدارت بدھ کے روزیونیورسٹی آف ہری پورکا 8واں سینٹ کا اجلاس گورنرہاؤس پشاورمیں منعقد ہوا۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرانوارالحسن گیلانی نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی، مستقبل کے منصوبوں اورسالانہ رپورٹ سے متعلق اجلاس کو تفصیلات سے آگاہ کیا ڈاکٹرانوارالحسن گیلانی نے اجلاس کو بتایاکہ ہری پور یونیورسٹی کی 76 فیصد فیکلٹی پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہے جبکہ یونیورسٹی نے 38 ریسرچ پراجیکٹس بھی جیتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ڈی کے طلباء کی تعداد تین سالوں میں 19 سے بڑھ کر 214 ہوگئی ہے جس سے یونیورسٹی میں معیاری تعلیم کی نشاندہی ہوتی ہے اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کا 2020-21 اور 2021-22 کا سالانہ بجٹ بھی پیش کیا گیا بجٹ خسارے پر قابو پانے اور انڈومنٹ فنڈ کے قیام کو سراہتے ہوئے سینٹ اراکین کی جانب سے یونیورسٹی بجٹ میں بہتری کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں تاہم سینیٹ اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ 2020-21 اور 2021-22 متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا
سینٹ ممبران نے ہری پور یونیورسٹی کی مثالی تعلیمی کارکردگی کو سراہاعلاوہ ازیں اجلاس میں یونیورسٹی کے اکیڈیمک پروگرام کی ری سٹرکچرنگ کے تحت 5 فیکلٹیز اور 30 ڈیپارٹمنٹ بنانے سے متعلق بعض سینٹ اراکین کے قانونی نکات دورکرنے کی شرط پر منظوری بھی دی گئی اجلاس میں ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی اورصوبائی وزیر ارشد ایوب کے علاوہ محکمہ خزانہ، محکمہ اسٹیبلشمنٹ ہائریر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چانسلر آفس کے نمائندوں سمیت دیگراراکین نے شرکت کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں