گلگت بلتستان، سوفٹ ویئر سٹارٹ اپ قرضوں کےلئے 10کروڑ روپے کی منظوری کا اعلان

گلگت (آئی این پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ سوفٹ ویئر سٹارٹ اپ لونز کیلئے 10کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انفازمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے نئے اصلاحات کررہے ہیں،عوام کی بہتری کیلئے حکومت گلگت بلتستان ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور تما م وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ بدھ کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایس سی او سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے مطابق سپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کیلئے وفاقی سطح پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے۔صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی پارکس بنارہی ہے۔

مختصر مدت میں سوفٹ ویئر ہاؤسز بنائے جائیں گے۔ گلگت بلتستان کیلئے فورجی سپکٹرم کی نیلامی میں ایس سی او نے بھرپور تعاون کیا۔ حکومت نے آئی ٹی کے فروغ کیلئے آئی ٹی کا محکمہ بنایا ہے دو ماہ میں آئی ٹی بورڈ قائم کیا جائے گا۔ تمام محکموں کی ڈیجٹیلا ئزیشن حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت آئی ٹی کمپنیوں کو راغب کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے 2ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت 80 فیصد ضائع ہونے والی بجلی کو بچایا جاسکے گا۔

ہری پور میں قائم سپیشل ٹیکنیکل یونیورسٹی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی سپیشل ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close