جامعہ کراچی،ڈونرز نشستوں پر داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع

کراچی(آئی این پی)انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 07 جنوری 2022 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جو ان شعبہ جات کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی فارم کی فوٹو کاپی کے ساتھ 07 جنوری2022 ء تک صبح 10:00 تاشام4:00 بجے تک جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں واقع داخلہ کمیٹی کے کاؤنٹر پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close