قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ، ماسٹر پرائیویٹ کے ضمنی امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ماسٹر پرائیویٹ کے ضمنی امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق شعبہ امتحانات کے کنٹرولر کی آفس سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق ایم پولیٹیکل سائنسز پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ 89.89فیصد رہا جبکہ ایم اکنامکس پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ 23.33فیصد رہا۔

مجموعی طور پر دونوں پروگراموں میں 162طلبہ وطالبات نے امتحانات میں شرکت کیاتھا۔جن میں سے 125طلبا امتحانات پاس کرنے میں کامیاب رہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close