ڈولفن پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بچہ زخمی،ڈولفن اہلکار گرفتار

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشتر کالونی میں ڈولفن پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ کرنے والے ڈولفن اہلکار کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ڈولفن اہلکار اظہر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ زخمی بچے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close