مخالفین اپنے 30 برس کے سیاہ دور کا ہمارے 3 برس کے روشن دور سے موازنہ نہیں کر سکتے، عثمان بزدار کی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری، رکن قومی اسمبلی رائے محمد مرتضیٰ اقبال اور تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے ملاقات کی۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع کوڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔

پنجاب کے ہر شہر،قصبے اورگاؤں کی یکساں ترقی ہمارا نصب العین ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے3 برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ مخالفین اپنے 30 برس کے سیاہ دور کا ہمارے 3 برس کے روشن دور سے موازنہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا جبکہ ماضی میں ہر روز کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آتی تھیں۔ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کوذاتی نمودو نمائش پر بے دریغ استعمال کیا۔ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہرعلاقے کویکساں ترقی د ینے کے ویژن پر عمل پیرا ہیں۔

ماضی کی طرح صرف مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کئے۔تحریک انصاف کی حکومت ترقی وخوشحالی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئی ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close