بلوچستان میں امدادی کارروائیاں جاری

کو ئٹہ(آئی این پی)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایف سی ساؤتھ بلوچستان کی طرف سے امدادی کارروائیاں جا ری ہیں۔ایف سی بلوچستان ساتھ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں مند، تربت، عبدوء، جلبانی، دشت اور بلنگور میں امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں لوگوں کو نہ صرف محفوظ مقامات تک پہنچایا گیاہے بلکہ ان کے لیے خشک راشن کا بندوبست بھی کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ متاثرین کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایف سی کے ان اقدامات کو مقامی لوگوں اور سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سراہا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close