جائز اجرت نہ ملنے پر بھٹہ مزدور مالکان کے خلاف میدان میں نکل آئے

پنوعاقل(آئی این پی)مزدور اتحاد کی کال پر جائز اجرت نہ ملنے پر بھٹہ مالکان کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق مزدور اتحاد کی کال پر جائز اجرت نہ ملنے پر بھٹہ مالکان کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مزدور اتحاد کے صدر طالب پتافی، سجاد ڈومکی، غلام حیدر شیخ،اللہ ورایو شیخ اور شوکت سرکی و دیگر کی رہنمائی میں جائز اجرت نہ ملنے کے خلاف بھٹہ مالکان اقبال پنجابی، مھٹل چوہان، تاج محمد عباسی، علی شیر چوہان، علی گوہر سمیجو و دیگر کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی

اس موقع پر مزدور اتحاد کے رہنماں نے بتایا کہ ہر سال ہماری اجرت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن اس سال نہیں کیا گیا ہے مہنگائی دن پہ دن تیزی پکڑتی جا رہی ہے ہمارے گھروں کی پورت نہیں ہو رہی ہے مزید انہوں نے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اینٹوں کی مزدوری میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close