راولپنڈی، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو بڑا دھچکا، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سینئر عہدیدارمسلم لیگ ن میں شامل

راولپنڈی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر چوہدری زاہد اور ملک رفیق نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 18 کی صدر شازیہ رضوان کی صدارت میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔گزشتہ روز چوہدری آصف اور ملک عدنان نے تہ امرال یو سی ون مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ اور یوم تاسیس کا کیک کاٹا جس کی مہمان خصوصی شازیہ رضوان تھیں اور سلیم جٹ اور مسلم لیگ ن یو سی ون کے صدر طارق خان جدون بھی موجود تھے۔

یوم تاسیس کی تقریب میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر چوہدری زاہد اور ملک رفیق نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن پی پی 18 شعبہ خواتین کی صدر شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گھر گھر پہنچائیں گے۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت پر تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ چوہدری زاہد کا مسلم لیگ ن میں آنا خوش آئند ہے ۔ میاں نواز شریف کا وژن گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ مسلم عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکا ل سکتی ہے۔ آئندہ انتخابات کے قبل راولپنڈی میں مسلم لیگ ن مزید منظم ہو جائے گی۔ مخالفین کو انتخابات میں عبرتناک شکست دینگے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close