پشاور(آ ئی این پی)تھانہ ٹاون پولیس نے شہر کے گنجان ترین بازار میں موجود جعلی سرکاری اہلکار کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم بورڈ بازار میں مسلح حالت میں موجود تھا جس کو مشکوک حرکات و سکنات پر اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر حراست میں لے لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق شاہ کس جمرود سے ہے جس کے قبضہ سے اسلحہ، سرکاری وردی وغیرہ بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے سادہ لوح افراد کو دھوکہ دہی اور پولیس وردی میں ڈرانے دھمکانے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ٹاون پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بورڈ بازار میں سرکاری وردی میں ملبوس ایک مشکوک شخص موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم رضوان ولد ممتاز کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے سرکاری وردی بھی برآمد کر لی، ملزم بورڈ بازار میں سرکاری وردی میں موجود تھا جو مشکوک حرکات کر رہا تھا جس پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس سے سادہ لوح افراد کو دھوکہ دینے اور شہریوں کو پولیس وردی میں ڈرانے وغیرہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں