سکھر(آئی این پی)سکھرمیِں خاتون کا بچوں سمیت نہر میں کود کرخودکشی کرنے کا معاملہ،اڑتالیس گھنٹے گذرجانے کے باوجود بھی نعشیں نہ مل سکیں،تلاش کا کام جاری۔تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب نارا کینال میں خیرپور کے علاقے لقمان کی مکین خاتون مسمات مہناز کی جانب سے دو بچوں سمیت خودکشی کرنے کے واقعہ کو اڑتالیس گھنٹے گذر جانے کے باوجود ان کی نعشیں نہیں مل سکی ہیں ان کی نعشوں کی تلاش جاری ہے
اور نعشوں کی تلاش کا کام نیوی اور دیگر ریسکیو ٹیمیں کررہی ہیں خاتوں کے والد امان اللہ شیخ کے مطابق ان کی بیٹی نے شوہرکے تشدد سے تنگ آکر بچوں سمیت انتہائی قدم اٹھایا ہے ان کی نعشیں نہ ملنے کی وجہ سے گھر میں کہرام برپا ہے نعشوں کی تلاش جاری ہے اور تمام ادارے اس حوالے سے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں