پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدواروں کانوکری نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر(آئی این پی)سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 2009میں سندھ یونیورسٹی کے زیر نگرانی (پی ایس ٹی) ٹیسٹ پاس امیدواروں نےنوکری نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت محمد جمن عاربانی، انیس الرحمن، غلام عباس، دیدار علی، عبدالرحمن، فدا حسین، ارباز علی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی اس موقع پر مذکورہ ٹیسٹ پاس امیدواروں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ گذشتہ 12سالوں سے ٹیسٹ پاس کئے بیٹھے ہیں

ہمارے مارکس بھی 60/%فیصد سے زائد ہیں لیکن اسکے باوجود ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے افسران و کلرکوں نے سیاستدانوں کیساتھ ملکر ایجوکیشن ڈپارٹمنمٹ میں ہمیں بھرتی کرنے کے بجائے جعلی بھرتی کر کے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے ہم لوگ ابتک آسروں اور دلاسوں میں اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن ہمیں نوکری فراہم نہ کی جا رہی ہے جو ہمارے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے، امیدواروں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کراکے ٹیسٹ پاس حق دار امیدواروں کو نوکری فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں