عمران خان جس کے چیف پولنگ ایجنٹ تھے، اسکے دور میں گندم کی چوری ہوئی، سعید غنی کا اسد عمر کوترکی بہ ترکی جواب

کراچی (آئی این پی) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان جس کے چیف پولنگ ایجنٹ تھے اس کے دور میں گندم کی چوری ہوئی۔اتوار کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو جواب دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گندم چوری کا نوٹس پیپلز پارٹی کے وزیر نے لیا تھا اور صوبائی حکومت نے ہی نیب کو تحقیقات کے لیے لکھا تھا،عمران خان جس کے چیف پولنگ ایجنٹ تھے گندم چوری اس کے دور میں ہوئی تھی۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے گندم چوری کرنے والے چوہوں کو پکڑا تھا، جس میں سے ایک چوہا کورونا فنڈ کے 40 ارب روپے کھا گیا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close