جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد کے افضل بابا قبرستان میں سیوریج کا پانی داخل،قبریں گندے پانی میں ڈوب گئیں،قبرستاں کی چاردیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،بلدیہ عملے کی غفلت کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے افضل بابا قبرستان میں بلدیہ عملے کی غفلت کی وجہ سے سیوریج کا پانی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے قبریں نالی کے گندے اور بدبودار پانی میں ڈوب گئی ہیں
قبرستاں میں فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں نے شکایت کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے قبرستاں میں قبروں کی بے حرمتی وہ رہی ہے جگہ جگہ سے سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل ہو رہا ہے جبکہ چاردیواری پر مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے جس کے باعث آوارہ جانور بھی قبرستان میں داخل ہو جاتے ہیں اسٹریٹ لائٹ کی سہولت تک قبرستان میں موجود نہیں جس کے باعث رات کو قبرستاں میں موالیوں کے ڈیرے اور غیر اخلاقی کام کئے جانے کی اطلاع ہے اس لئے قبرستان کی چاردیواری دیکر اسٹریٹ لائٹ لگائی جائیں تاکہ فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان آنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا چاردیواری تعمیر ہونے سے قبرستاں میں ہونے والی تجاوزات کی بھی روک تھام کی جا سکے گی شہریوں نے ڈی سی اور بلدیہ ایڈ منسٹریٹر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں