گوادر(آئی این پی) بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد افراد کو کرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور محکمہ فشریز نے بلوچستان کے سمندری حدود میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کپڑ، گوادر اور پشوکان میں غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف کیا گیا۔
حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں کی تلاشی لی گئی جبکہ پسنی میں بھی غیر قانونی جال استعمال کرنے پر 3ٹرالرز ضبط اور 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں گوادر میں پورٹ روڈ پر گوادر کو حق دو تحریک نے جنم لیا تھا، جس کا پہلا مطالبہ بلوچستان کے ساحلوں سے غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ شامل تھا۔ ماہی گیروں کا مطالبہ تھا کہ انہیں آزادی کے ساتھ سمندر میں جانے دیا جائے، سمندر میں جانے کے لیے خصوصی ٹوکن سسٹم کا خاتمہ کیا جائے۔
جس پر وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کو انتہائی جائز قرار دیتے ہوئے ٹرالروں کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں