اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کی روشنی میں چیف کمشنر اسلام آباد کا رجسٹرار اسلام آباد کوپریٹو ہاسنگ سوسائٹیز کو ہدایت نامہ جاری۔ اتوار کو ہدایت نامے کے تحت ضلع بھر کے اندر تمام کاپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کو پابند کیا جارہا ہے کہ وہ کسی قسم کا کوئی سرکاری نام، یا کسی بھی سرکاری ادارے کا نام استعمال نہیں کریں گی،
ہدایت نامے کے پیش نظررجسٹرار اسلام آباد نے تمام ہاوسنگ سوسائیٹیز کو شوکاز جاری کر دیا ہے کہ وہ تین ہفتے کے اندر اندر اپنا نام تبدیل کریں، سرکاری نام استعمال کرنے والی 24 نجی ہاسنگ سوسائٹیز کو حکم نامہ جاری کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق ہاسنگ سوسائٹیز کو نام تبدیل کرنے کے لیے تین ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔نام تبدیل کرنے کے بعد ہاسنگ سوسائٹیز رجسٹرار آفس کو آگاہ کریں گی۔خلاف ورزی کی صورت اور دیے گئے وقت کے بعد ان سوسائٹیز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں