چھت گرنے سے ماں سمیت 2 بچے اور کار حادثے میں 3نوجوان لقمہ اجل بن گئے

خیبر/مردان (آئی این پی)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبرمیں بوسیدہ گھر کے چھت گرنے سے ماں سمیت 2 بچے جاں بحق ہو گئے،مردان کے چارسدہ روڈ پر کار درخت سے ٹکرا نے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ اتوار کو خیبر پختونخوا کے ضلع خیبرمیں بوسیدہ گھر کے چھت گرنے سے ماں سمیت 2 بچے جاں بحق ہو گئے،گھر کا سربراہ اور 1 بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

اتوار کو پولیس کیمطابق واقعہ ضلع خیبر کے بازار ذخہ خیل کے علاقے خوڑ میں پیش آیا، جہاں خستہ حال گھر کے کمرے کی چھت گر گئی۔چھت کے ملبے تلے دب کر کمرے میں موجود ماں اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کے سربراہ اور ان کا 1 بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف مردان میں چارسدہ روڈ پر موٹرکاردرخت سے ٹکراگئی،کار میں سوار 3نوجوان جو کہ چچازاد تھے جاں بحق ہوگئے جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ریسکیو 1122 اہلکار بھی شامل ہے،جان سے جانے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،بدقسمت خاندان شادی کی تقریب میں شرکت سے واپسی پر گھرجارہے تھے جبکہ ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close