سال نو منانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پشاور پولیس نے 36 اوباش نوجوانوں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

پشاور(آ ئی این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے سال نو کیلئے ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات،نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،ہوائی فائرنگ کے مرتکب 36 اوباش نوجوانوں کو گرفتارکرکے اسلحہ بھی برآمدکیا گیا، کینٹ سمیت صدر ڈویژن، سٹی اور رورل میں بھی پولیس کا رات بھر گشت جاری رہا،جبکہ ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے پشاور پولیس نے مختلف مساجد میں اعلانات بھی کر ائے گئے تھے۔

ہفتے کو تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ شب سال نو کے آغاز کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے،جس کی بدولت نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،جس کے دوران ہوائی فائرنگ کے مرتکب 36 اوباش نوجوانوں کو گرفتارکیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکیا گیا، کینٹ سمیت صدر ڈویژن، سٹی اور رورل میں بھی پولیس کا رات بھر گشت جاری رہا،

جبکہ ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے پشاور پولیس نے مختلف مساجد میں اعلانات بھی کر ائے گئے تھے جبکہ سوشل میڈیا سمیت مقامی ذرائع سے بھی معلومات اکٹھا کرنے کا سلسلہ جاری ہے، دیگر افراد سامنے آنے پر ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واضح رہے کہ پشاور پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم بھی چلائی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close