خبردار ہوشیار، ٹریفک پولیس کا گاڑیوں پر لکھے گئےغیر اخلاقی جملوں کیخلاف کریک ڈاؤن

صوابی(آئی این پی)ٹریفک وارڈن پولیس کا گاڑیوں پر تحریر شدہ غیر اخلاقی جملوں و دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن چنگ چی،موٹرسائیکلز کے نمبر پلیٹ اور دیگر گاڑیوں پر تحریر شدہ غیر اخلاقی و نازیبا الفاظ ہٹادئیے گئے۔ ڈی پی او صوابی محمدشعیب خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نورالامین خان کی قیادت میں انچارج ٹریفک وارڈن صوابی جناب علی خان بمع ٹریفک سٹاف نے ضلع بھر میں مختلف گاڑیوں جیسا کہ چنگ چی،موٹرسائیکلز و دیگر گاڑیوں پر تحریر شدہ غیر اخلاقی الفاظ کے خلاف کاروائیاں کیں، اور ایسی تحریریں موقع پر ہٹا دیں.

اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی دیگر ورزیوں پر بھی سختی سے کاروائی کی جا رہی ہے تا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا انسداد کیا جا سکے اور ٹریفک کی روانی کی برقرار رکھا جا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close