ایڈہاک ڈاکٹروں و دیگر سٹاف کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے ایڈہاک ڈاکٹروں، دیگر سٹاف کی ملازمتوں میں ایک سال کی توسیع کی منظوری

لاہور (آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈاکٹرز کے لئے سال نو کا تحفہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئے سال کے پہلے ہی روز محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی ملازمتوں میں ایک برس کی توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے-

ہفتے کو وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی ملازمتوں میں ایک برس توسیع کی منظوری دے دی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس اقدام سے ہزاروں ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے ایڈ ہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں-

انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ایڈہاک ڈاکٹرزکے مسائل کا پورا احساس ہے- تحریک انصاف کی حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی- شعبہ طب کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ایڈہاک ڈاکٹرزو دیگر سٹاف کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔پنجاب حکومت ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close