اقلیتی برادری کی 13 سالہ لڑکی کا مبینہ اغواء، 5 لاکھ تاوان طلب، ابھی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس کا مؤقف

نوشہروفیروز(آئی این پی) نوشہرو فیروز اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ لڑکی مبینہ اغواء، تاوان طلب، تحقیقات کررہے ہیں پولیس، نوشہرو فیروز کے گاں خیر محمد بوھیو کی رہائشی 13 سالہ بھاگ بھری باگڑی مبینہ طور پر اغوا بتائی جارہی ہے، لڑکی کے مبینہ اغواء، تاوان طلبی کیخلاف باگڑی برادری اورورثا نے احتجاج بھی کیا،مبینہ اغوا لڑکی کے والد سیوا رام باگڑی کے مطابق اغوا کار نے ہم سے 5 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے ہمیں اہل محلہ غلام مرتضی مستوئی پر اغوا کا شک ہے ایس ایس پی نوشہرو فیروز عبدالقیوم پتافی واقعے کا نوٹس لیں،

دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق وہ تحقیقات کررہے ہیں جلد ہی حقائق سامنے آ جائیں گے کہ لڑکی اغوا ہوئی ہے یا اور کوئی بات ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close