ہمارے 2 سینیٹرز کے استعفوں سے حکومت ختم ہو تو ہم آج ہی استعفے پیش کر دیتے ہیں، بلوچ لیڈر کی پیش کش

کوئٹہ (آئی این پی) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے لئے ہمارے 2سینیٹرز ہیں اور ہم آج ہی استعفیٰ دینے کو تیار ہیں، گزشتہ عام انتخابات میں ہمارے جیتے ہوئے سیٹ ہار یں تبدیل کئے گئے، میں اور میرے حکومت نے ریکوڈک کا تحفظ کیا۔ ہفتے کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی نثار احمد ساتھیوں سمیت کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے دیگر قیادت بھی موجود تھے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں کمزور پوزیشن پر تھی حاجی نثار جیسے ساتھیوں کی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے سے ان دو ڈویژن میں پارٹی فعال ہوگی اور آنے والے انتخابات میں ان کے آنے سے پارٹی نمائندگی لانے کی پوزیشن میں ہوگی پچھلے انتخابات میں ٹھپہ ماری نہ ہوتی تو آج نیشنل پارٹی اچھی پوزیشن میں ہوتی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ اگر پی ڈی ایم لانگ مارچ اور استعفوں کے حوالے سے حکم کریں تو نیشنل پارٹی کے دو سینیٹر آج ہی مستعفی ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اقتدار کو اہمیت نہیں دیتے اگر اقتدار کو اہمیت دیتے تو کسی نہ کسی جگہ نمائندگی مل جاتی ہم قربانی دینے والے لوگ ہیں اور ہمیشہ قربانی دیا ہے انہوں نے کہاکہ کافی لوگوں نے ریکوڈک کے معاملے پر مجھ پر اعتراض کیا اور کہاکہ ریکوڈک بھیج دیا مجھے پتہ تھا کہ ریکوڈک کو تحفظ دینے والا میں ہوں اگر ایک پتھر بھی بیچی تو ذمہ دار میں ہوں گا کچھ لوگ طاقتور لوگوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے تو ہم جیسے کمزور لوگوں پر الزام تراشی کرتے ہیں ریکوڈک کے معاملے کو عوام کے سامنے لائی جائے گوادر سمیت کے معاملے پر نیشنل پارٹی خاموش نہیں ہے اور اپنے دور اقتدار میں گوادر اور ریکوڈک کی تحفظ کیلئے بہت کچھ کیا اور اب بھی ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اسمبلی کا ممبر نہیں ہو تو میں کیسے جاں اور ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کا بیس فیصد حصہ بھی بلوچستان میں خرچ نہیں ہوا اور سی پیک کا کوئی پروجیکٹ بلوچستان میں نہیں ہے سی پیک کا تمام پروجیکٹ دیگر صوبوں میں ہے اور وہاں اربوں روپے خرچ کیاگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں