زرعی ریسرچ اداروں کو پرائیویٹائز نہیں ہونے دینگے، حکومت ریسرچ کے فنڈز کی کمی کو پورا کرے، چودھری پرویزالٰہی نے خبردار کر دیا

لاہور(آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کے زرعی ریسرچ اداروں کو پرائیویٹائز نہیں ہونے دیں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریسرچ کے فنڈز کی کمی کو پورا کرے، اس ادارے کو ٹرانسفارمیشن کے نام پر پرائیویٹ کیا جا رہا ہے، ادارے کے خلاف کوئی سازش ہو رہی ہے تو ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایوب زرعی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے ڈاکٹر عزیز الرحمن کی سربراہی میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

وفد میں ڈاکٹر خنساء خاکوانی، ڈاکٹرصدف شمیم اور ارسلان عباس شامل تھے۔ وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو انسٹیٹیوٹ کو بلاجواز پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایوب زرعی ریسرچ انسٹیٹیوٹ پاکستان میں گندم، چاول، دالوں، کپاس سمیت تقریباً دو سو کے قریب مختلف اقسام کے بیج متعارف کروا رہا ہے۔ ڈاکٹر صدف شمیم نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلے ہی عوام روٹی اور روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر ہے، ایوب زرعی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا 90 فیصد رقبہ تجربات کیلئے مختص ہے جسے پرائیویٹائزیشن کے ذریعے قبضہ مافیا ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close