عوامی نیشنل پارٹی، باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسیوں کی تقاریب کی تیاریاں عروج پر

کوئٹہ (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ باچاخان ان کے جان نثارخدائی خدمت گاروں کی لازوال بے پناہ قربانیوں کی بدولت انگریزسامراج کویہاں سے جاناپڑا،بدقسمتی سے انگریزوں کے چلے جانے کے بعد یہاں کی حقیقی جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگایاگیا،ملک کو ہفتہ ہی نہیں ہوا تھا کہ خدائی خدمت گاروں کی منتخب جمہوری حکومت کوغیر جمہوری غیر آئینی طریقے سے برطرف کیاگیا،

برصغیرپاک وہندآزادی کے عظیم سپہ سالار،رئیس الاحرارخان عبدالغفارخان المعروف باچاخان کی 34رہبرملی قائدجمہوریت خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی کے ملک صوبے اورخطے کے رواں دگرگوں حالات میں انتہائی اہمیت اختیارکر گیاہے ایسے وقت میں جب ملک کے اندرجمہوریت یرغمال،صوبے وسائل پردسترس واختیارسے محروم،خطہ باالخصوص ہمسایہ ممالک سے تعلقات نازک موڑپرہے اورانتہاپسندی ودہشت گردی کے واقعات میں آئے روزاضافہ ہورہاہے ان حالات میں فلسفہ عدم تشددکے بانی اورقائد جمہوریت کی برسیوں کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام ہفتہ باچاخان کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے جس میں 20جنوری کوکوئٹہ میں یادریفرنس21جنوری کوہرنائی شہید گل شاہ خان گراؤنڈ میں جلسہ عام 22فروری کوعوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس 26جنوری کوتمام ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں دعائیہ تقاریب جبکہ28جنوری کوضلع لسبیلہ بمقام حب شہر جلسہ اوران میں مرکزی سنیئرنائب صدرامیرحیدرخان ہوتی،سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین سمیت دیگرصوبائی ومرکزی قیادت کی شرکت انتہائی اہمیت کاحامل رہے گاکارکن اورذمہ داران بھرپور تیاریاں جاری رکھیں۔

ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت ضلعی صدرجمال الدین رشتیا،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نذرعلی پیرعلی زئی، حاجی شان عالم،ثنااللہ کاکڑ،اخلاق بازئی، حاجی انورکاکڑ، اسلم کاکڑ،علی اصغریوسفزئی، محمدزمان کاکڑ،عبدالعزیزکاکڑ،شاہ محمدبڑیچ،محمدخان بڑیچ،حبیب الرحمن، بابوفرازنے باچاخان مرکزمیں پارٹی کارکنوں،خدائی خدمت گارآرگنائزیشن کے ذمہ داران سے بات چیت ہنہ اوڑک سارنگزئی یونٹ،ریلوے کالونی یونٹ،بشیر بلوردیبہ یونٹ کے دورے کے موقع پرکارکنوں سے خطاب کے دوران کیامقررین نے کہاکہ باچاخان اوران کے جان نثارخدائی خدمت گاروں کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں انگریزسامراج کویہاں سے جانا پڑاانگریزکے چلے جانے کے بعد یہاں کے حکمران طبقہ اوراشرافیہ نے اس ملک کوفلاحی ریاست بننے نہیں دیاملک کو معرض وجودمیں آئے ایک ہفتہ بھی نہیں گزراتھاکہ پختونخوا کی منتخب جمہوری حکومت کو غیرجمہوری طریقے سے برطرف کیا گیا پشتوزبان کونصاب سے حذف کیا گیا

مقررین نے کہاکہ 20جنوری کوکوئٹہ،21جنوری کوہرنائی جبکہ 28جنوری کوضلع لسبیلہ کے زیراہتمام حب شہرمیں منعقدہ اجتماعات دوررس اثرات کے حامل رہیں گے لہذاکارکن اورذمہ داران ان اجتماعات کی کامیابی کیلئے تنظیمی ربط کوبروئیکارلاتے ہوئے پشتون اولس جمہورقوتوں سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے تیاریاں تیزترکردیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close