سسر اور سالیوں پر حملہ کرنے والے ملزم کو22سال قید بامشقت اور جر مانہ کی سزا سنا دی گئی

کوئٹہ (آئی این پی) سیشن جج جا ن محمد گو ہر نے سسر اور سالیوں کو حملہ کر کے شدید زخمی کر نے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہو نے پر مجموعی طو ر پر 22سال قیدبا مشقت اور ہزاروں روپے جر مانہ کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عرفان ارشد نے سال 2020 ء میں گھریلو رنجش کی بنا پر علاقہ تھانہ کیچی بیگ کے ایریا میں اپنے سسر غوث بخش کے گھر میں گھس کر اپنے سسرغوث بخش، سالیوں عالمہ بی بی،مدیحہ اور شبا نہ کو شدید زخمی کر دیا تھا جس پر ملزم کے سسر غوث بخش نے تھانہ کیچی بیگ میں مقدمہ 143/20درج کرا یا پولیس نے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا اور گزشتہ سماعت کے دوران عدالت کے جج نے فریقین کے دلا ئل مکمل ہو نے کے بعد مذکو رہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا

جسے جمعہ کے روز سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزم عرفان ارشد کو دفعہ 324ت پ کے تحت جرم ثابت ہونے پر10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی عدالت نے زیردفعہ337(i) کے تحت جر م ثابت ہو نے پر ملزم کو مزید 2سال قید بامشقت اور 10ہزار روپے دامان مضروب غوث بخش کو ادا کرنے کا حکم دیا عدالت کے جج نے زیر دفعہ (ii)337 کے تحت جرم ثابت ہو نے پر بھی ملزم عرفان ارشدکو 3سال قید بامشقت اور مبلغ دس ہزار روپے دامان مضروبہ عالمہ بی بی کو ادا کرنے کی سزا سنا ئی عدالت نے زیر دفعہ(iv)337 کے تحت جرم ثابت ہو نے پرمذکو رہ ملزم کو مزید 5 سال قید بامشقت اور مبلغ پندرہ ہزار روپے دامان مضروبہ مدیحہ کو ادا کرنے کا حکم سنا یا عدالت کے جج نے زیر دفعہ 337/F(i) کے تحت جرم ثابت ہو نے پر ملزم عرفا ن ارشد کو مزید 2 سال قید بامشقت اور مبلغ پانچ ہزار روپے دامان مضروبہ شبانہ بی بی کو ادا کرنے کا حکم سنا یا۔سزا سنا ئے جا نے کے بعد ملزم کو جیل منتقل دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close