نادرا ہیڈ آفس کی جگلوٹ منتقلی مسترد کر دی گئی

گلگت (آئی این پی) ترجمان یوتھ علماء کونسل دیامر نے کہا کہ نادرا ہیڈ آفس کی جگلوٹ منتقلی مسترد کرتے ہیں،صوبائی حکومت کے واضح احکامات کے باجود ڈاکٹروں کی عدم حاضری حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے،عوامی حقوق کے حصول کیلئے آخری دم تک قانونی جد وجہد جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو یوتھ علماء کونسل دیامر کا جنرل اجلاس ہوا جس میں سابقہ قرارداد نئے مطالبات کے ساتھ دوبارہ پیش کی گئی ۔ اس میں درج ذیل مطالبات پیش کئے گئے۔

نادرا ہیڈ آفس کی جگلوٹ منتقلی مسترد کرتے ہیں، صوبائی حکومت کے واضح احکامات کے باجود ڈاکٹروں کی عدم حاضری حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ،حکومت فی الفور عملدرآمد کو یقینی بنائے، دیامر میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں، سی بی ایم سکیموں پر جلد از جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ دیامر کی زبوں حالی کا ازالہ ہو سکے۔ شرکا ء نے کہا کہ مذکورہ مطالبات میں حکومتی پیش رفت کو دیکھ کر آگئے کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، عوامیحقوق کے حصول کیلئے آخری دم تک قانونی جد وجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close