والدین پرتشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں والدین پرتشدد کرنے اوراسلحے کے زورپردھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کوگرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران والدین پر تشدد کرنے اوراسلحے کی نوک پر دھمکیاں دینے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بیٹے کے تشدد کا شکارہونے والے انعام دین نے بتایا کہ بیٹے ندیم نے بہو جوریہ کے ساتھ مل کرہم سے جھگڑا کیا اوراپنی والدہ کوتشدد کا نشانہ بنایا۔

انعام دین کے مطابق وہ خوش قسمتی سے فائرنگ سے محفوظ رہے لیکن بیٹا مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس سے جان کوخطرہ ہے۔پولیس نے والد کی شکایت پرمقدمہ درج کرکے بیٹے کوگرفتارکرلیا۔سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اوروالدین پرتشدد کرنے والے ملزم کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close