علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے امتحانات ملتوی کیے تھے۔خیبرپختونخوا میں امتحانات اب 17 جنوری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 18 جنوری کو ہوں گے۔

خیال رہے کہ امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پہلے سے جاری کی گئی رول نمبر سلپس امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گی۔واضح رہے کہ مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close