سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ کا درج کیا جائیگا

کوئٹہ (آئی این پی)سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے تحت مقدمہ کا درج کیا جائیگا، جس میں دس سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، یہ جرم ناقابل ضمانت بھی ہے۔ جمعرات کو پولیس ترجمان نے کہا کہ لہٰذاعوام سے التماس ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں،ہوائی فائرنگ سے بہت سے بیگناہ شہریوں کی جان گئی ہے اور بہت سے زندگی بھر کے لئے اپاہچ ہو گئے ہیں ِ

آیک زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے اگر کسی شخص کو ہوائی فائرنگ کرتا ہوا دیکھیں تو فوری 15پولیس کنٹرول کو اطلاع دیں تاکہ پولیس بیگناہ کی شہریوں کی جان بچاتے ہوئے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close