برسی کی تقریب،مخالف پارٹی کاڈنڈوں سے حملہ، مردوخواتین پر تشدد ،30سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

حافظ آباد(آئی این پی) حافظ آباد کے نواحی قصبہ کولو تارڑ کے میرج ہال پرمبینہ طورپربرسی کی تقریب میں ڈنڈے سوٹوں سے دھاوابول کر مردوخواتین کو تشدد کانشانہ بنانے او رلوٹ مار کرنے کے الزام میں پولیس ونیکے تارڑ نے 30سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بدھ کو عرفان سکندر ولد میاں سلمان سکندر نے درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا

کہ زینب میرج ہال میں اسکے والد کی سالانہ برسی کی تقریب میں قرآن خوانی کے بعدمہمانوں کو کھانا کھلایا جارہا تھا کہ 30سے زائد مسلح افراد انعام اللہ گورایہ، رانا وقاص عظمت، حسن ظفر جوئیہ، مولوی جمشیدراؤف جوکہ ڈنڈے سوٹوں اور آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے، انہوں نے مردوخواتین مہمانوں کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین سے زیورات اور نقدی بھی لوٹ لے گئے۔جس پر پولیس نے عدالت کے حکم پر تیس سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں