بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،بنوں میرانشاہ روڈ پر ٹائر جلا کر دھرنا دے دیا گیا

بنوں (آئی این پی)اقوام سوکڑی نے بجلی و گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بنوں میرانشاہ روڈ پر ٹائر جلا کر دھرنا دیا۔بدھ کی اعلیٰ الصبح اہل علاقہ نے علاقے میں اعلانات کئے اوعمائدین کیسا تھ ساتھ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی سکول سے چھٹی کرنے کی تلقین کی کہ اس تاریخ احتجاج میں شریک ہو جائیں، اہل اقوام سوکڑی ملک تعریف اللہ خان،اور شعیب مملنگ کی قیادت میں ایک بڑے جلوس کی شکل میں بنوں میرانشاہ روڈ پرنکل آ گئے جہاں پر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے ستائے دیگر اقوام کی بڑی تعداد میں مظاہرے سے ا نتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پور ے دن اور رات میں صرف ایک گھنٹے کیلئے بجلی آ تی ہے اور وہ بھی وقفے وقفے سے ہو تی ہے، گھروں اور مساجد میں پا نی ناپید ہوگیا ہے، گھروں میں خواتین کو شدید مشکل صورتحال کا سامنا ہے، ہم باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں بہت ہو گیا اب مزید ہم کوئی ظلم اور نا انصافی برداشت نہیں کریں گے مظاہرین نے کہا کہ بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی بھی ظالما نہ لوشیڈنگ کی جارہی ہے، کیا بجلی اور گیس پر ہمارا حق نہیں ہیں؟انتظامیہ کیساتھ طویل مذاکارت کئے گئے اور اتفاق کیا گیا کہ دن رات میں آٹھ گھنٹے بجلی اور 9 گھنٹے گیس میسر ہو گی جس پر مظاہرین نے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں