راولپنڈی(آئی این پی) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ 20 جنوری 2022 تک راولپنڈی ڈویژن کے تمام مستقل رہائشی خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کر دی جائے گی اور یوں اہلیان راولپنڈی کا ہیلتھ انشورنس اور ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔
بدھ کو تفصیلات کے مطابق عوام سے گزارش ہے کہ اپنے نکاح/ زوجیت، بچوں کی پیدائش اور خاندان کے فوت شدگان سے متعلق تمام کوائف کا جلد از جلد ریکارڈ میں درست اندراج کروائیں تاکہ تمام اہلیان راولپنڈی اس سہولت سے فیض یاب ہوسکیں۔مزید معلومات کے لیے ٹول فری نمبر 09009۔0800 پر رابطہ کریں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں