آٹا چکیوں کے لئے گندم کوٹہ کی اشدضرورت،آٹا بحران سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

فیروزہ(آئی این پی)فلورملزکے ساتھ ساتھ آٹا چکیوں کے لئے گندم کوٹہ کی اشدضرورت،آٹے بحران سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں محکمہ خوراک کی طرف سے فلورملزکو درکاری نرخوں پر گندم کی فراہمی کا کوٹہ موجود ہے جبکہ آٹا چکیوں کے لئے سرکاری نرخوں پرگندم کی فراہمی کا کوٹہ مخصوص بڑے علاقوں تک محدود ہے،جبکہ بیشتر علاقے سرکاری نرخوں پر گندم کی فراہمی کے کوٹے سے محروم ہیں،

اور چھوٹے آٹا چکیوں کے یونٹ جو کہ آبادی کے ستر سے اسی فیصد علاقوں کو خالص آٹے کی فراہمی کرتے ہیں،گندم سے محروم ہیں،جس کے باعث آٹے کا بحران ہر بار سراٹھا لیتا ہے،اور عوام کو فلورملز کے فائن آٹے جس سے سوجی میدہ چوکر نکال لیا جاتا ہے پر انحصارکرنا پڑتا ہے،آٹا چکی اورنرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فلورملز کی طرح پنجاب بھر کے تمام علاقوں میں بلا تفریق آٹا چکیوں کو سرکاری نرخوں پر گندم کی فراہمی کا کوٹہ جاری کیا جاے تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا میسر آ سکے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close