مہاجر اتحاد کے لیے آفاق احمد نے خالد مقبول صدیقی سے رابطے کا اشارہ دیدیا

کراچی(آئی این پی)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجروں کے حقوق کے حصول تک جدوجہدجاری رہے گی،قو م کو متحدکرنے کے لئے 21 جنوری کو حیدرآباد میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا اور اس جلسے میں سکھرمیں جلسے کا اعلان کروں گا،وہ منگل کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر پارٹی کے وائس چیئرمین شاہد فراز،عامرصدیقی ودیگر بھی موجود تھے،آفاق احمد نے کہا کہ باغ جناح میں لوگوں نے جلسے میں بھرپور شرکت کی،

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں فیصلے اتفاق کے بجائے کثرت سے کئے جاتے ہیں،جس کی وجہ سے مہاجروں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے،مہاجروں کے حقوق سلب کئے جائیں یہ کسی صورت قبول نہیں ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جناح گراؤنڈ کے جلسے میں مختلف جماعتوں کے کارکنان موجود تھے جو سندھ حکومت کے ظلم و زیادتی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنے آئے تھے،انہوں نے کہا کہ جلسے سے غاصب قوتوں کو پیغام ملا کے وہ اپنی غلط فہمی دور کریں،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مہاجروں کو بھی اس ملک او ر اس صوبے کا شہری سمجھا جائے،ہم برابری کی بنیادپر حقوق چاہتے ہیں،ایک سوال پر آفاق احمد نے کہا کہ قوم کو متحد کرنے کے لئے خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کرنا پڑا تو ضرور غور کروں گا،

انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کے لئے 23 مارچ کو ریفرنڈم ضرور کرائیں گے اور اس ریفرنڈم میں لوگ بھرپور شرکت کرکے یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close