گورنمنٹ کالج کے چوکیدار کے گھر واردات،چور بچوں کی گولک ، طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے

چکوال(آئی این پی) تھانہ ڈھڈیال کے علاقے میں گورنمنٹ کالج کے چوکیدار کے گھر چوری کی واردات میں چور طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے۔ محمد اشتیاق ولد محمد بنارس ساکن محلہ گلفام کالونی ڈھڈیال نے درخواست دی کہ میں گورنمنٹ کالج میں چوکیدار ہوں اور اپنی فیملی کے ہمراہ ٹھٹھہ سسرال گیا ہو تھا جب فیملی کے ہمراہ واپس آیا تو مین دروازے کو اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی میں نے دیوار سے اندر جاکر دیکھا تو دروازے کھلے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا،

پڑتال کرنے پر ایک انگوٹھی طلائی لاکٹ ایک عدد طلائی کانٹے جوری مالیتی تقریباایک لاکھ50ہزار روپے اور بچوں کا پیسے جمع کرنے والا غلہ جس میں تقریبا دس ہزار روپے تھے غائب تھا، کافی تلاش کے بعد نہ مل سکا، نامعلوم چور میرے گھر سے چوری کر کے لے گئے ہیں۔ ڈھڈیال پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close