اٹک کے ہوٹل میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، قیمتی سامان جل گیا

اٹک (آئی این پی ) حضرو گاؤں میں تربیلا موڑ پر ہوٹل میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں نے برقت کاروائی کرنے پر آگ پر قابو پا لیا تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو میں تربیلا موڑ پر ہوٹل میں سلنڈر میں گیس لیکیج کے سبب آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کے کچن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور بہترین حکمت عملی سے آگ پر قابو پا لیا حادثہ میں کسی شخص کی بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہ ملی ہے آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close