ٹراما سنٹر کلر کہار کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے24کروڑ روپے کی منظوری

چکوال(آئی این پی) پنجاب حکومت نے ٹراما سنٹر کلر کہار کی تزئین و آرائش اور اس میں سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے24کروڑ روپے کی رقم کی منظوری دیدی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین سردار آفتاب اکبر نے عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ یہ رقم 2023تک مرحلہ وار ٹراما سنٹر کلر کہا ر میں مزید سہولیات کی بہتری کیلئے استعمال ہوگی اور اس کیلئے فنڈز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

ملک کاشف حبیب خان کی خصوصی کاوش سے کلرکہار ٹراما سینٹر کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 24 کروڑ کی خطیر گرانٹ منظوردیدی گئی ہے۔چیئرمین ایجوکیشن فاونڈیشن پنجاب سردار آفتاب اکبر خان تمام اہلیان چکوال کی طرف سے اور خصوصاً تحصیل کلرکہار کی عوام آپ کے مشکور ہیں.ٹراما سینٹر کی موجودہ بلڈنگ اور مشینری 20 کروڑ کی گرانٹ سے بنائے گئے تھے اس طرح 24 کروڑ کی رقم ٹراما سینٹر کو مکمل فنکشنل کرنے کیلئے بہت اہم ثابت ہو گی. ملک کاشف حبیب خان کی نگرانی میں انشاء اللہ جلد سے جلد اس کام کو مکمل کروایا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں