لاہورمیں نئے ویرینٹ اومی کرون کے 12مریضوں کی تصدیق ،تعلق شہر کے کن کن حصوں سے ہے؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد/لاہور(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے 12مریضوں کی تصدیق ہو گئی،7مریضوں کا تعلق جوہر ٹاؤن اور 5کا تعلق ڈیفنس سے ہے،23دسمبر کو مریضوں کے نمونے لئے گئے تھے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، اب تک 15 کروڑ سے زائد شہری ویکسین لگوا چکے ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے اومی کرون کے 12مریض سامنے آئے ہیں،7مریضوں کا تعلق جوہر ٹاؤن اور 5کا تعلق ڈیفنس سے ہے،23دسمبر کو مریضوں کے نمونے لئے گئے تھے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، اب تک 15 کروڑ سے زائد شہری ویکسین لگوا چکے ہیں۔متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ اس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ویکسینیشن اومی کرون کے خلاف واحد موثر طریقہ ہے۔حکومت نے ملک میں کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگوانے کے لیے سینٹرز بھی قائم کیے ہیں۔ یہ ویکسینینش سینٹرز بڑے شہروں میں قائم کیے گئے ہیں جہاں سے لوگ ویکسین کی اضافی خوراک لگوا سکیں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔

اسد عمر نے مزید بتایا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 68 فیصد افراد نے ویکسین کی خوراک لی ہے، خیبر پختونخوا میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچا کی ویکسینیشن میں تیزی لائی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close