اٹک میں پارٹی کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلر لوٹ لیے گئے،پولیس کی پھرتیاں،2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

اٹک (آئی این پی ) تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکوں سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق عادل شاہ ولد میاں سید شاہ سکنہ نیو سٹی فیز IIنے تھانہ صدر حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں اور 28 ستمبر کو رات کے وقت میرا بیٹا حمزہ عادل اور بھتیجا ریحان ظہیرحسن ولد ظہیر احمد،شاویز ولد سردار تاج محمد،حسن ولد محمد اکرم کے ساتھ ایل بلاک سٹریٹ نمبر 16سے ملحقہ پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں 2 نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے

جنہوں نے گن پوائنٹ پر میرے بیٹے حمزہ، بھتیجے ریحان ظہیر، شاویز اور حسن سے موبائل فون اور تمام سے ان کی جیب میں موجود رقم 5000 روپے چھین کر فرار ہو گئے جس پر ڈی پی او رانا شعیب محمود نے ڈی ایس پی حسن ابدال راجہ فیاض الحق نعیم اور ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال انسپکٹر رضوان اللہ کو مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی جس پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی نگرانی میں اے ایس آئی جمشید خان اور انکی ٹیم نے انتہائی تندہی اور جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے مسلسل شب و روز کی محنت کے بعد انتہائی پروفیشنل انداز میں ملزمان شیر خان عرف شیرو ولد محمد حنیف اور نوشیل شہزاد ولد یونس گل سکنائے محلہ اسماعیل آباد واہ کینٹ کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے بعد ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور سمیت چھینے گئے موبائل فونز جن کی مالیت 2 لاکھ روپے بنتی ہے برآمد کر لیے اٹک پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اٹک پولیس معاشرے میں بد امنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے ضلع کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close