کراچی(آئی این پی) پاکستان کسٹم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پیر کو پاکستان کسٹم حکام نے بتایا کہ انہوں نے دبئی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 601 سے دبئی جانا چاہتا تھا۔
مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 2200 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی،مسافر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس نے ہیروئن کو بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں