گوجر خان (پی این آئی) گذشتہ ایک ماہ سے پاک ایڈ نے گوجرخان کے مختلف دیہاتوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جہاں غریب، ضرورت مند اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ پاک ایڈ نے گوجرخان کی 9 یوسی کے 31 دیہاتوں میں 15 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا ، تقریباً 15000 غریب مریضوں کا فری علاج ،چیک اپ کیا جا چکا ہے، فری ٹیسٹ اور مفت ادویات دی گئیں ہیں . تقریباً 1500 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔
ان میڈیکل کیمپس میں مفت علاج معالجے کے ساتھ کوویڈ کی ویکسی نیشن، بچوں کے لیے خسرہ اور روبیلا کی ویکسی نیشن، پولیو ڈراپس،شوگر، بلڈ پریشر ٹیسٹ، فری میڈیسن اور خواتین کی بیماریوں کی تشخیص کےلیے الٹرا ساونڈ کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے۔ معذوروں اورمریضوں کو ان کے گھر سے پک اور ڈراپ کرنے کیلئے ایمبولنس کا بندوبست کیا گیا تھا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاک ایڈ کی سرگرمیوں کا وزٹ کیا اور حوصلہ افزائی کی۔چیئرمین پاک ایڈامام قاسم نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔نجم الہدی خان ہیڈ آف پروگرامز، پاک ایڈ نے گورنر پنجاب، محکمہ صحت، کمیونٹی لیڈرز اور میڈیا کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ایسی سرگرمیوں کو سب کی جیت قرار دیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں