گھریلوناچاقی، ساس نے بیٹوں سے مل کر بہو کی جان لے لی

صوابی (آئی این پی)صوابی میں گھریلوناچاقی پر ساس نے اپنے بیٹوں سے مل کر بہو کو قتل کر دیا۔محمد نوید خان ولدنذیر محمد سکنہ گھڑی کپوری حال رائیٹ بینک کالونی تر بیلہ ڈیم نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر سعد محمد ان کی زوجہ اور بیٹوں داؤد اور جواد ساکنان صوابی نے ان کی ہمشیرہ زوجہ مقصود احمد ولد سعد محمد کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کر دیا رپورٹ میں وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کی ہے۔

صوابی پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close